مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری منظور کے مطابق عالمو چوک پر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا اور دہشت گردوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ادھر بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کی اور پولیس کو حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ وہابی دہشت گرد کوئٹہ میں اکثرو بیشتر عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1864971
آپ کا تبصرہ