سعودی عرب میں مزید 11 سعودی شہزادے گرفتار

سعودی حکام نے ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے 11 سعودی شہزادوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی  حکام نے ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والے 11 سعودی شہزادوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے تاریخی شاہی محل قصرالحوکم میں حکومت کی جانب سے مالی اعانت میں کٹوتی اور دیگر سہولیات کی بندش پر احتجاج کرنے کے الزام میں حکام نے کارروائی کرکے11شہزادوں کو گرفتار کرلیا جب کہ بطور سزا زیرِ حراست شہزادوں اور ان کے  اہل  خانہ  کے پانی و بجلی بلز کی ادائیگی بھی روک دی گئی۔ سعودی عرب کے ٹرمپ نواز حکام نے گرفتار شہزادوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس  کارروائی کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری کی ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرپشن اور احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث کئی موجودہ اور سابق اعلیٰ حکام سمیت شاہی خاندان کے درجنوں افراد کو گرفتار کررکھا ہے جبکہ عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کرپشن کے بڑے اسکینڈلوں ميں ملوث ہیں اور وہ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اپنے حریف شہزادوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

News Code 1877868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =