8 نومبر، 2017، 11:25 AM

سعودی عرب میں گرفتارشہزادوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے

سعودی عرب میں گرفتارشہزادوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے

سعودی عرب کی حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں، وزرا اور حکومتی عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں، وزرا اور حکومتی عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔ واضح رہے کہ تین روز قبل سعودی عرب میں ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان  کی سربراہی میں بننےوالی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کھرب پتی شہزادے الولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتار کرلیےتھے۔ شہزادوں کی گرفتاری کی خبر نے دنیا بھر کے میڈیا کو ہلاکر رکھ دیا۔ گرفتار ہونےوالے  شہزادوں اور دیگراہم شخصیات کو سعودی عرب کے مشہور زمانہ " رٹز کارلٹن" ہوٹل میں قید کیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سعودی عرب کا بادشاہ بننے کے لئے اپنے مخالف شہزادوں کا قلع قمع کرنا چاہتے ہیں۔

News ID 1876512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha