مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گھوٹکی میں آپس میں بات چیت کرنے پر ماموں نے بھانجی اوراس کے منگیترکو قتل کردیا.
اطلاعات کے مطابق گھوٹکی کے نواحی گاؤں ننی واہی کی رہائشی نذیراں اپنے منگیترشاہد سے بات کررہی تھی کہ ماموں نے دیکھ لیا۔ دونوں کو ساتھ دیکھ کر اسے غصہ آگیا اور اس نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نذیراں اور شاہد منگیتر ہونے کے علاوہ آپس میں کزن بھی تھے، لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ نذیراں کے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ