14 دسمبر، 2017، 11:24 PM

امریکی رکن پارلیمنٹ نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی

امریکی رکن پارلیمنٹ نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی

امریکی ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی رکن پارلیمنٹ ڈین جونسن نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی رکن پارلیمنٹ ڈین جونسن نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے رکن ڈین جونسن نے گزشتہ شب خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق کینٹکی کی نمائندگی کرنے والے 57 سالہ جونسن پر کینٹکی تحقیقاتی کمیٹی نے 3 روز قبل الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2012ء میں اپنی بیٹی کی 17 سالہ دوست ماراندا ریچمونڈ کو جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا، اس الزام کے نتیجے میں کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک رہنماؤں نے جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا تاہم ڈین جونسن نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ڈیمو کریٹس کی جانب سے صرف اُن کی ساکھ  بدنام کرنے کی سازش ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جونسن ماؤنٹ واشنگٹن برج کے قریب اپنی گاڑی پر سوار کہیں جارہے تھے کہ اچانک گاڑی روک کر پیدل چلنا شروع کردیا اور پل کے پاس پہنچتے ہی خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

News ID 1877359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha