مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ ایلن جونسن کے مطابق برطانیہ نے دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ملک میں الرٹ لیول بڑھادیا ہے۔
برطانوی وزیر داخلہ ایلن جونسن کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ٹیررزم اینالسس سینٹر نے ملک میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر الرٹ لیول بڑھا کر سنگین درجے تک کردیا ہے۔ جس کے معنیٰ یہ ہیں کہ دہشت گرد حملے کا قوی امکان ہے۔ تاہم جونسن کا کہنا تھا کہ کسی بھی فوری حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ نہیں ہے۔ اور الرٹ لیول بڑھانے کا کرسمس کے موقع پر امریکی طیارے کو تباہ کرنے کی کوشش کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ برطانیہ مسئلے سے نمٹنے کیلئے مزید وسائل بروئے کار لائے اور نگرانی مزید سخت کی جائے۔ جانسن کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریوں کو عالمی دہشت گردی سے مستقل خطرہ ہے۔ اس لیے عوام چوکس رہیں ۔
آپ کا تبصرہ