13 دسمبر، 2017، 4:12 PM

فلسطین کے امن عمل میں امریکہ کا کردار ختم ہوگیا

فلسطین کے امن عمل میں امریکہ کا کردار ختم ہوگیا

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فلسطین کے امن عمل میں امریکہ کا کردار ختم ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فلسطین کے امن عمل میں امریکہ کا کردار ختم ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو تسلیم کرنے سے امریکہ کی مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جاری امن عمل میں غیرجانبدار ثالث کی حیثیت ختم ہوگئی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے جذبات بھی عالمی برادری کے ساتھ ہیں، ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی ہے، فلسطینی عوام 70 سال سے مظالم کا شکار ہیں اور بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکہ کا فیصلہ عالمی روایات اور ریاستی طرز عمل کے خلاف ہے۔

News ID 1877328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha