5 دسمبر، 2017، 4:50 PM

کشمیر میں مزید تین علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں مزید تین علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کلگام میں ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو دھماکہ خیز مواد لگاکر اڑادیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 3 علیحدگی پسند ہوگئے، تینوں علیحدگی پسندوں کی لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ہندوستانی فوج نے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا تھا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

News ID 1877139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha