ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 5 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5 علیحدگی پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5  علیحدگی پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری علیحدگی پسند ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ ساگی پورہ کے علاقے میں بھی ہندوستانی فوج نے کریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجے میں ایک اور علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ادھر کشمیر کی مقامی انتظامیہ نے مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بڈگام اور پلوامہ میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

News Code 1877034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =