کشمیر میں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید دو علیحدگی پسند جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید دو علیحدگی پسند جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 علیحدگي پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ پاکستانی ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے 2 عام شہریوں کو جاں بحق کردیا ہے۔ کشمیر کی مقامی انتظامیہ نے سرچ آپریشن کے دوران کلگام اور اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی اور ضلع بھر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا تھا مظاہرین پر فائرنگ کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے اور سری نگر بانیہال ٹرین سروس بھی روک دی گئی۔ دوسری جانب سری نگر میں مسلح افراد کے ساتھ مقابلے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1879979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =