مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے ہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو امریکہ ان کے خاتمے کے لئے کارروائی کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا میں نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ ہر قیمت پر پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتا ہے، اگر پاکستان ایسا کرنے میں ناکام رہا تو امریکہ انہیں خود ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ مائیک پومپیو نےکہا کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پاکستانی انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔واضح رہے کہ سی آئی اے کے چیف کا یہ بیان امریکی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان سے قبل آیا ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے ہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو امریکہ ان کے خاتمے کے لئے کارروائی کرےگا۔
News ID 1877115
آپ کا تبصرہ