30 جنوری، 2018، 5:15 PM

شمالی کوریا جلد امریکہ پر جوہری حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے

شمالی کوریا جلد امریکہ پر جوہری حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے

امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد امریکہ پر جوہری حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد امریکہ پر جوہری حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔ مائک پومپیو نے  کہا روس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔مائک پومپیو نے کہا کہ تاحال امریکہ اور یورپ کے اندرونی معاملات میں روسی مداخلت جاری ہے جس میں کوئی قابل ذکر کمی نہیں آئی ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے شمالی کوریا کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا کہ شمالی کوریا آئندہ چند ماہ میں امریکہ کو جوہری ہتھیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔ مائک پومپیو نے کہا کہ سی آئی اے دنیا کی بہترین خفیہ سروس ہے، ہم امریکی عوام کے تحفظ کےلیے روس تک پہنچیں گے اور خفیہ رازوں کا پتا لگائیں گے۔

News ID 1878401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha