مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پاکستان کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے پر پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبدالله سے ملاقات کی۔ بگرام ائر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پنس نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے کے دن ختم ہوگئے، پاکستان کو دہشت گردوں اور مجرموں کو پناہ دینے کی وجہ سے بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑےگا۔مائیک پنس نے کہا کہ امریکا کو درپیش خطرے کے خاتمے تک امریکی فورسز افغانستان میں رہیں گی اور ہمیں یقین ہے کہ ہم افغانستان میں فتح کے زیادہ قریب ہوگئے ہیں، افغانستان میں میری موجودگی اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ امریکہ افغانستان کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا۔
امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پاکستان کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے پر پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔
News ID 1877519
آپ کا تبصرہ