15 نومبر، 2017، 2:34 PM

سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم کو اغوا کررکھا ہے

سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم کو اغوا کررکھا ہے

لبنان کے صدر میشل عون نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کی سعودی عرب میں جبری اقامت اور استعفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم سعد حریری کو گذشتہ 12 دنوں سے اغوا کررکھا ہے جو انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ ے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کی سعودی عرب میں جبری اقامت اور استعفی  کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم سعد حریری کو گذشتہ 12 دنوں سے اغوا کررکھا ہے جو انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ لبنان کے صدر نے بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے خلاف سعودی عرب کا یہ اقدام معاندانہ ہے۔ اس سے قبل لبنان کے وزير خارجہ نے بھی لبنان کے وزير اعظم کی وطن واپسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد ہی صحیح صورتحال کا پتہ چلےگا۔

News ID 1876690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha