19 اکتوبر، 2017، 10:58 AM

قندھار میں کار بم دھماکے میں 40 فوجی ہلاک

قندھار میں کار بم دھماکے میں 40 فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی بیس پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 40 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی بیس پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 40 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں واقع فوجی چھاﺅنی پر کار بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھرافغان وزارت دفاع نے دھماکے کی تصدیق کردی تاہم ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں جبکہ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دھماکے میں 60 فوجی مارے گئے ہیں۔

News ID 1876048

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha