1 اکتوبر، 2017، 1:22 AM

افغان صوبے ننگرہار میں 22 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغان صوبے ننگرہار میں 22 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے اور افغان فورسز کے آپریشن میں 22 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے  صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے اور افغان فورسز کے آپریشن میں 22  وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ افغان حکام کے مطابق افغان فورسز نے آپریشن جمعہ کی شب صوبہ ننگز ہار کے ضلع لال پور میں کیا ،جہاں 7 وہابی دہشت گرد مارے گئے ۔

افغان حکام کے مطابق امریکی ڈرون نے ننگر ہار کے ضلع نازیان میں کارروائی کی ،اس دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 15  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ اس کارروائي میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ بارود کو بھی تباہ کیا گیا ۔

News ID 1875644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha