مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی فورسز کے فضائی حملے میں داعش سے منسلک 22 وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فورسز نے گزشتہ روز داعش کے خلاف نئی فضائی کارروائی کی ،جس میں داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔افغان صوبائی پولیس نے بھی فضائی کارروائی کی تصدیق کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اپنے بنائے ہوئے دہشت گردوں گروہوں کی کہیں مدد کرتا ہے تو کہیں نشانہ بنا ہے۔
ننگر ہار میں امریکی فورسز کے فضائی حملے میں 22 وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی فورسز کے فضائی حملے میں داعش سے منسلک 22 وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1876221
آپ کا تبصرہ