مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سکھر میں سیمنٹ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار، ایک رینجرز اہلکار اور فیکٹری ملازم شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکھر میں روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بم دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والا دھماکہ پہاڑوں کو توڑنے والا بارودی مواد تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت فیکٹری کا عملہ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 3 زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اور ایک رینجرز اہلکار کے علاوہ ایک فیکٹری ملازم بھی شامل ہے۔
پاکستان کے علاقہ سکھر میں سیمنٹ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار، ایک رینجرز اہلکار اور فیکٹری ملازم شامل ہے۔
News ID 1875379
آپ کا تبصرہ