مہر خبررساں ایجنسی ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےضلع تربت کی ہوشاب ندی میں پانچ لڑکیاں ڈوب گئیں جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئی ہیں جب کہ ایک کو بچا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت میں پکنک کی غرض سے آنے والی فیملی کی 5 لڑکیاں ہوشاب ندی میں ڈوب گئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق پانچوں لڑکیاں پکنک مناتے ہوئے ندی کے گہرے پانی میں چلی گئی تھیں جن میں سے ایک لڑکی کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر 4 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہیں ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےضلع تربت کی ہوشاب ندی میں پانچ لڑکیاں ڈوب گئیں جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئی ہیں جب کہ ایک کو بچا لیا گیا ہے۔
News ID 1875317
آپ کا تبصرہ