مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں راول ڈیم میں 3 طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین کو بچا لیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکٹر جی الیون ون کے ایک سکول کے 6 طالب علم نہانے کیلئے راول ڈیم پہنچے، جہاں 3 طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جن میں شکیل، محمد علی اور گل شیرشامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں، واقعے میں دو سگے بھائی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے 3 نوجونواں کو بچا لیا ہے۔
مہر نیوز/ 26 ستمبر/2013ء: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں راول ڈیم میں 3 طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین کو بچا لیا گیا ہے۔
News ID 1828369
آپ کا تبصرہ