مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صوبہ الجیزہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 5 مصری فوجی زخمی جبکہ جوابی کارروائی 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصر کے فوجی ذرائع کے مطابق دہشت گرد ایک اپارٹمنٹ میں چھے ہوئے تھے مصری فوج نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر اس عمارت کو محاصرے میں لے لیا دہشت گردوں نے فورسز کی جانب دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد مارے گئے مصری فوج نے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی بر آمد کئے ہیں۔
مصر کے صوبہ الجیزہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 5 مصری فوجی زخمی جبکہ جوابی کارروائی 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1875175
آپ کا تبصرہ