مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام اسمی نے یمن کے شہر ارحب پر سعودی عرب کے بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک ہوٹل پر ہوائی حملہ کرکے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ ایران نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے بارے میں غیر جانبدار تحقیقات کرائیں اور یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کے وحشیانہ مظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے۔ سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی بچے اور عورتیں شہید ہوچکے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے شہر ارحب پر سعودی عرب کے مجرمانہ ، بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے .
News ID 1874772
آپ کا تبصرہ