مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی سفارش پر جماعت الدعوہ کے سربراہ کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے سے نقص امن کو خطرہ ہو سکتا ہے اس لئے ان کی نظر بندی میں توسیع کی گئی ہے حافظ سعید وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے سربراہ بھی رہے ہیں۔
پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
News ID 1874262
آپ کا تبصرہ