15 جولائی، 2017، 12:45 AM

امریکہ کا افغانستان میں داعش رہنما کو ہلاک کرنے کا دعوی

امریکہ کا افغانستان میں داعش رہنما کو ہلاک کرنے کا دعوی

امریکی وزارت دفاع پنٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے شمالی افغانستان کے صوبے کنر میں کارروائی کرتے ہوئے داعش افغانستان کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی  وزارت دفاع پنٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے شمالی افغانستان کے صوبے کنر میں کارروائی کرتے ہوئے داعش افغانستان کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق فورسز نے داعش خراسان ریجن کے سربراہ ابو صیاد کو افغانستان کے صوبے کنر میں کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا ہے۔ پنٹا گون کی ترجمان ڈانا وائٹ کے مطابق امریکی فورسز کے حملے میں داعش کے دیگر اہم اور سرکردہ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں جو افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

News ID 1873870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha