مہرخبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس حوالے سے نقل کا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کا بھرپور اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ، شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں جلد ہی ایک نئی قرارداد پیش کرے گا جبکہ انہوں نے شمالی کوریا پر مزید تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی۔ واضح رہے کہ تمام تر بین الاقوامی پابندیوں اور شدید عالمی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا نے میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اسی تسلسل میں 4 جولائی 2017 کے روز شمالی کوریا کی جانب سے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کیا گیا جسے اس کے سربراہ کِم جونگ اُن نے ’’خبیث امریکہ کے یومِ آزادی پر تحفہ‘‘ کہا۔ ادھر روس اور چین نے شمال کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔
اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت کا بھرپور اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
News ID 1873680
آپ کا تبصرہ