مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ پر آج صبح 4 مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 42 زخمی ہوگئے ہیں حملہ آوردہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک اور گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات مطابق مسلح افراد نے پارلیمنٹ کے اس حصہ پر حملہ کیا جہاں پارلیمنٹ کے نمائندوں کے آفس موجود ہیں۔ پارلیمنٹ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ختم ہوگئی ۔ ادھر پارلیمنٹ کے ایک نمائندے ابو الفضل حسن بیگی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ متوقف ہوگئی ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں دہشت گردوں کی گولیاں ختم ہوگئی ہیں اور اب دہشت گردوں کے خودکش حملے کا خطرہ ہے۔
دوسری طرف پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کے رکن نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کمترین نقصان میں حملہ آوروں کو زندہ گرفتار یا ہلاک کرنا چاہتی ہیں۔
ایک دہشت گرد نے پارلیمنٹ کی چوتھی منزل پر پناہ لے رکھی ہے۔ جسے ایرانی نشانہ بازوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ادھر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری بھی پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیں حالات کنٹرول میں ہیں۔
قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اختتام پذیر ہوگئی ہے اور آخری دہشت گرد کو بھی ایرانی نشانہ بازوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے جن افراد کو اغوا کرلیا تھا انھیں بحفاظت چھڑا لیا گیا ہے۔ ایران کی طبی ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں12 افراد شہید اور 42 زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ