مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنسسید محمود علوی نے حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے تعزيت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چابہار علاقہ سے 5 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 3 ایرانی اور 2 غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کا تعلق ہمسایہ ممالک سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ کردستان میں بھی ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: " دشمن بیکار نہیں بیٹھا ہے " دشمن دہشت گردوں کی مدد اور سرپرستی کررہا ہے۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ سعودی عرب دہشت گردوں کو ہر لحاظ سے مدد فراہم کررہا ہے۔ سید محمود علوی نے کہا کہ دہشت گردوں کو رقہ اور موصل میں شکست کا سامنا ہے لہذا انھوں نے ایران کار خ کرلیا ہے لیکن ایرانی سکیورٹی اہلکار بھی بیدار ہیں اور دہشت گردوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ایرانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مؤثق اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب ہمسایہ ممالک سے مزدور بھرتی کرتا ہے اور انھیں ایران کے اندر بد امنی پھیلانے کے لئے استعمال کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گرد ایران کے اندر بدامنی پھیلانے کی بڑی تلاش و کوشش کررہے ہیں لیکن ایرانی سکیورٹی فورسز نے ان کی کوششوں کا سلب کررکھا ہے۔ محمود علوی نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردوں کو بڑی مقدار میں ہتھیار اور مال فراہم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب کے پروردہ بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کررکھا ہے ۔
آپ کا تبصرہ