مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی امیرکہ و اسراغیل نواز ظالم و جابر حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے 286 حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں عوامی مظاہرے جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بحرینی حکومت نے الدراز علاقہ میں واقع آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملہ کرکے پرامن مظاہرین کواپنی بربریت کا نشانہ بنایا اس کارروائي کے دوران بحرینی سکیورٹی فورسز نے 286 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس وحشیانہ حملے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بحرین کے کئی شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں ۔اطلاعات کے مطابق بحرین کے سترہ، کرزکان، النبیہ صالح ، البلاد القدیم ، الدیہ ، کرباباد ، المالکیہ، الدیر ، النعیم ، جد حفص ، شہرکان ، المصلی ، مقابہ اور السہلہ الشمالیہ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ