مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 2اہم طالبان رہنما ؤں سمیت 65 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں کلیرنس آپریشن کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک اور20زخمی ہوگئے۔ آپریشن ننگر ہار ،کپیسا ، پکتیا ، خوست ، لوگر ، ارزگان ، غور ، قندوز ، فریاب ، سمگان، بغلان، سرائے پل ، بدخشان اور ہلمند میں کیا گیا۔ صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10شدت پسند ہلاک اور7دیگر زخمی ہوگئے۔ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ضلع نش کے آپریشن میں 10شدت پسند ہلاک اور 6زخمی ہو گئے جبکہ 2کو گرفتارکرلیا گیا۔ ادھر صوبہ سمگان میں فورسزکے ٹارگٹڈ آپریشن میں 2اہم طالبان رہنما مارے گئے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 6شد ت پسندوں میں گروپ کے فرضی صوبائی گورنر مولوی جلال اور گروپ کے ضلعی چیف مولوی غیاث الدین بھی شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 15شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 2اہم طالبان رہنما ؤں سمیت 65 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1872495
آپ کا تبصرہ