مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں آرمی ہیڈ کوارٹر پر خودکش دھماکے اور فائرنگ کے باعث 70 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد فوجی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔۔ افغان ذرائع کے مطابق زخمی افغان فوجی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرمی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کل نماز جمعہ کے دوران کیا گیا تھا۔
دہشتگرد فوجی وردی پہن کر اڈے میں داخل ہوئے اور حملہ کردیا جبکہ آرمی ہیڈ کوارٹر پر جرمنی سمیت کئی ممالک کے فوجی تعینات تھے۔ حملے میں کسی غیر ملکی فوجی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
افغانستان کے شہر مزار شریف میں آرمی ہیڈ کوارٹر پر خودکش دھماکے اور فائرنگ کے باعث70 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1871963
آپ کا تبصرہ