مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائيلی وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل ایکدوسرے کے بہترین اور بےمثال دوست ہیں اسرائیل کو امریکہ کی دوستی پر فخر و ناز ہے جس نے اسرائیل مخالف عربوں کو اسرائیل کا غلام اور مرید بنا دیا ہے ۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اسرائیل پہنچے تو اسرائیلی حکام نے اس کا والہانہ استقبال کیا ۔ امریکی وزیر دفاعن ے سعودی عرب کے دورے کے دوران ایران کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات اور اتحادی فوج تشکیل دینے کی تعریف کی۔اسرائیلی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں امریکی وزیر دفاع کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران ےک خلاف مضبوط اور ٹھوس اقدامات پر سعودی عرب کی تعریف اور تجلیل کی ہے۔
امریکہ و اسرائیل ایکدوسرے کے بےمثال دوست/امریکہ نے عربوں کو اسرائیل کا غلام بنادیا
امریکی وزیر دفاع سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں اس نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل ایکدوسرے کے بہترین اور بےمثال دوست ہیں، اسرائیل کو امریکہ کی دوستی پر فخر و ناز ہے جس نے اسرائیل مخالف عربوں کو اسرائیل کا غلام اور مرید بنا دیا ہے۔
News ID 1871962
آپ کا تبصرہ