3 اپریل، 2017، 1:18 PM

امریکہ کا چين سے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

امریکہ کا چين سے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا مسئلہ حل کرانے میں امریکہ کی مدد نہ کی تو امریکہ خود بھی اپنے طور پر اقدام کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا مسئلہ حل کرانے میں امریکہ کی مدد نہ کی تو امریکہ خود بھی اپنے طور پر اقدام کرسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ شمالی کوریا پر چین سے تعاون کے حصول کے لیے تجارت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار اور میزائل پروگرام کے خلاف اپنے طور پر اقدام بھی اٹھا سکتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کا شمالی کوریا پر کافی اثر و رسوخ ہے اور چین کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف ہماری مدد کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ اگر چین ایسا کرتا ہے تو یہ اس کے لیے بہت ہی اچھا ہوگا اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

شمالی کوریا کا مسئلہ حل کرنے کے بدلے چین کو امریکی پیشکش سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تجارت ہی پیش کش ہے سارا معاملہ ہی تجارت کا ہے اور اگر چین شمالی کوریا کا مسئلہ حل نہیں کرتا تو ہم کریں گے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے حوالے سے چین کو ایسے وقت  خبردار کیا ہے جب دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان جمعرات کو ملاقات طے ہے۔

News ID 1871531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha