19 مارچ، 2017، 1:40 PM

شمالی کوریا نے نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا

شمالی کوریا نے نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جدید اور پیشرفتہ راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جدید اور پیشرفتہ راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی موجودگی میں کیا گيا۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ ان نے اس ٹیسٹ کوشمالی کوریا کی راکٹ انڈسٹری کے لیے نیا جنم قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نئے انجن کے ذریعے شمالی کوریا کے پاس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔ شمالی کوریا اس سے قبل کئی میزائل تجربات  کئے ہیں جس پر امیرکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ امریکی خطرات کے پیش نظر ملک کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے تجربات کررہا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے دور جنوبی کوریا کے دوران کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی بھی ایک آپشن ہے یعنی ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سٹریٹیجک برادشت کی پالیسی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امریکہ اب سفارتی، سکیورٹی اور اقتصادی اقدامات جیسے نئے پہلوؤں پر غور کر رہا ہے۔شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے دیگر تجربات بھی کیے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اس خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News ID 1871182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha