مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت کی نگرانی میں پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کے لئے برطانوی حکومت نے لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغانستان کے سکیورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے خصوصی نمائندے مارک لائل گرانٹ شرکت کریں گے۔ ادھر پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر ذخیلوال کے مطابق لندن میں اجلاس کا مقصد پاک افغان کشیدگی کم کرانا ہے جب کہ اجلاس کی میزبانی برطانوی حکومت کرے گی جس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن میں اہم اجلاس طلب
برطانوی حکومت کی نگرانی میں پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لئے لندن میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
News ID 1871091
آپ کا تبصرہ