مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردانہ واقعہ کے بعد برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کی زیرصدارت اعلیٰ ترین سطح کا ایمرجنسی کوبرا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں برطانیہ میں دہشتگردی کے انتہائی خطرے کا الرٹ جاری رکھنے فیصلہ کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حملےمیں ایک ہی شخص ملوث تھا۔ لندن میں آج معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ انھوں نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انھوں نے ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا اور پولیس کی تعریف کی، جس نے اس موقع پر غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قتل کردیا ۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردانہ واقعہ کے بعد برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کی زیرصدارت اعلیٰ ترین سطح کا ایمرجنسی کوبرا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
News ID 1871269
آپ کا تبصرہ