مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کو ریاست گواکا وزیر اعلیٰ مقرر کردیا گیا ہے ،منوہر پاریکر کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ہندوستانی ذرائع کے مطابق منوہر پاریکر کی سربراہی میں بی جے پی کے وفد کی گوا کے گورنر سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے، گورنر مری ڈولا سنہا نے پاریکر کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کیلئے 15 دن کا وقت دیا ہے۔
منوہر پاریکر کل نئے عہدے کا حلف لینےسے قبل وزیر دفاع کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے ،منوہر پاریکر دوسری دفعہ گوا کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کو ریاست گواکا وزیر اعلیٰ مقرر کردیا گیا ہے ،منوہر پاریکر کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
News ID 1871048
آپ کا تبصرہ