15 فروری، 2017، 1:10 PM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں 3 فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں 3 فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوج اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں ہندوستانی فوج اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سری نگر کے ضلع بانڈی پورمیں ہندوستانی فوج اورعلیحدگي پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ بھارتی فوج کے ترجمان راجیش کالیاکا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس موقع پر اچانک ایک گھر میں روپوش علیحدگی پسندوں نے فوجیوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوئی، اس دوران فوجیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جنھیں ملٹری اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر3 ہندوستانی فوجی دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک علیحدگی پسند بھی مارا گیا ہے۔

News ID 1870471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha