مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور فوج میں جھڑپ کے دوران 2 ہندوستانی فوجیوں اور 3 علیحدگي پسندوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے جنوب میں 340 کلومیٹر دور پاکستانی سرحد کے قریب دیال چک کے مقام پر ہندوستانی فوج کی وردیوں میں ملبوس 3 علیحدگی پسندوں نے ایک ٹیکسی کو چھین کر ڈرائیور، مسافر اور فوجی کو ہلاک کردیا۔ اس کے بعد علیحدگی پسند ٹیکسی کو ہندوستانی فوجی آرٹلری یونٹ کے قریب چھوڑ کر قابض اہلکاروں کی طرف بڑھے جہاں پر ان کی ہندوستانی فوج سے جھڑپ شروع ہوگئی جو3 گھنٹے تک جاری رہی جس میں تینوں علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔
مہر نیوز/ 29 مارچ / 2014 ء : ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور فوج میں جھڑپ کے دوران 2 ہندوستانی فوجیوں اور 3 علیحدگي پسندوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1834611
آپ کا تبصرہ