24 جنوری، 2017، 8:21 PM

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 31 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں امریکی فضائی  حملے میں 31 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں القاعدہ دہشت گردوں سمیت 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں القاعدہ  دہشت گردوں سمیت 31  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق زابل کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع خاکِ افغان میں دہشت گردوں  کی پناہ گاہوں پر امریکی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 31 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 19 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ امریکی فورسز کی جانب سے القاعدہ کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس حملے میں غیر ملکی دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
طالبان سمیت افغان حکومت کے خلاف برسر پیکار کسی بھی جنگجو گروپ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔ پیر کے روز بھی افغان سکیورٹی فورسز کے حملے میں وہابی شدت پسند تنظیم داعش کے 21  دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
 

News ID 1869954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha