21 جنوری، 2017، 4:16 PM

ایرانی وزارت خارجہ کی پارا چنار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کی پارا چنار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہرپاراچنار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے پاکستان کے شہرپاراچنار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قراردیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بم دھماکے میں متاثر ہونے والے خاندانوں ، پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شہر پاراچنار میں سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے میں 20 افراد شہید اور 50 زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق بم دھماکہ شیعہ نشیں علاقہ میں کیا گیا۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1869890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha