مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر پاراچنار میں وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نہتے اور بےگناہ عوام پر دہشت گردانہ حملے دہشت گردوں کی شکست اور بزدلی کی علامت ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سنجدہ اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامیوں اور سہولتکاروں کے خلاف کارروائی بھی دہشت گردی کی روک تھام میں اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ ترجمان نے پاراچنار میں وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہحملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر پاراچنار میں وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1871476
آپ کا تبصرہ