17 فروری، 2017، 12:16 PM

ایران کی سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران کی سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں جس میں بےگناہ افراد اور معصوم بچے ان کی بربریت کا نشانہ بنتے ہیں۔ ترجمان نے  دہشت گردوں کو غیر علاقائی طاقتوں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کا ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی علاقہ میں جاری دہشت گردی اور بحران کا اصلی سبب ہے۔

News ID 1870505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha