مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے شہر پشاور کی زرعی یونیورسٹی پر وہابی دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد کسی بھی اسلامی، انسانی اور اخلاقی اصول کے پابند نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہابی دہشت گرد اپنے شوم اہداف تک پہنچنے کے لئے بےگناہ افراد اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہابی دہشت گرد کسی اخلاقی اصول کے پابند نہیں ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گرد مساجد، اولیاء اللہ کے مزاروں، امامبارگاہوں ،اسپتالوں اور مدرسوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پشاور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ