16 دسمبر، 2014، 9:02 PM

افخم

ایران کی پشاور میں معصوم بچوں پر طالبان کے بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

ایران کی پشاور میں معصوم بچوں پر طالبان کے بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

مہر نیوز/16 دسمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر پشاور میں فوجی اسکول پرطالبان کے بہیمانہ اور بزدلانہ حملہ میں بےگناہ بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئےاس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار کے خلاف قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر پشاور میں فوجی اسکول پرطالبان کے بہیمانہ اور بزدلانہ حملہ میں بےگناہ بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئےاس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار کے خلاف قراردیا ہے۔ ترجمان نے غمزدہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار رکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے موزیانہ اور گمراہ کن فکر ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ سے قبل اس فکر کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ ترجمان نے اس المناک سانحہ پر  پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1846324

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha