مہر خبررسان ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے موصل کے علاقہ الکرامہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کا موصل میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے الکرامہ علاقہ کو آزاد کرالیا ہے۔ عراقی فورسز کے مطابق الکرامہ علاقہ میں آپریشن کے دوران بہت سے داعش دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔ عراقی فورسز نے الکرامہ کی عمارتوں پر عراقی پرچم نصب کردیا ہے۔
عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے موصل کے علاقہ الکرامہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
News ID 1869431
آپ کا تبصرہ