12 دسمبر، 2016، 10:05 PM

پاکستان کو توڑنے کا ہندوستان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

پاکستان کو توڑنے کا ہندوستان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے کا ہندوستان خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے کا ہندوستان خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہندوستان خود تقسیم ہے اور اسے کسی دوسرے ملک نے نہیں بلکہ خود اس کی پالیسیوں نے تقسیم کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سرحدی دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو جلد ہی پاکستان 10 ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔

News ID 1868960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha