9 دسمبر، 2016، 9:58 PM

مودی سرکار کا پلاسٹک کی کرنسی بنانے کا اعلان

مودی سرکار کا پلاسٹک کی کرنسی بنانے کا اعلان

ہندوستان میں نریندر مودی کی سرکار نے جعلی نوٹوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک کی کرنسی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں نریندر مودی کی سرکار نے جعلی نوٹوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک کی کرنسی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا ہے کہ دس روپے والے پلاسٹک کے ایک ارب نوٹوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔پلاسٹک کے نوٹوں کی اوسط عمر پانچ سال ہوتی ہے اور ان کی نقل تیار کرنا بھی بہت مشکل ہے۔ واضح رہے کہ پلاسٹک کے نوٹ پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں متعارف کرائے گئے تھے۔

News ID 1868891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha