مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ روز ہندوستان کے شہر پٹیالہ کی جیل سے فرار ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہرمندر سنگھ منٹو کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر 10 افراد کے حملے کے بعد 5 ساتھیوں سمیت فرار ہونے والے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو کو نئی دلی اور ہریانہ کی سرحد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہرمندر سنگھ منٹو کو پنجاب اور دلی کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے ہرمندر سنگھ کو نومبر 2014 میں گرفتار کیا تھا اور ان پر دہشت گردی کے 10 مقدمات درج ہیں۔
گزشتہ روز ہندوستان کے شہر پٹیالہ کی جیل سے فرار ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہرمندر سنگھ منٹو کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
News ID 1868620
آپ کا تبصرہ