مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی پنجاب میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت فرار ہو گئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس 10 مسلح افراد نے ہندوستانی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت جیل سے فرار ہو گئے ۔ ہندوستانی پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے ملزمان کو فرار کرانے کے لئے گاڑی استعمال کی تاہم پنجاب کی سرحد ہریانہ اور جموں کشمیر جانے والے راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی پولیس نے ہرمندر سنگھ کو نومبر 2014 میں گرفتار کیا تھا اور ان پر دہشت گردی کے 10 مقدمات درج ہیں۔
ہندوستانی جیل سے خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت فرار
![ہندوستانی جیل سے خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت فرار ہندوستانی جیل سے خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت فرار](https://media.mehrnews.com/d/2016/11/27/3/2287683.jpg?ts=1486462047399)
ہندوستانی پنجاب میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہرمندر سنگھ منٹو 5 ساتھیوں سمیت فرار ہو گئےہیں۔
News ID 1868602
آپ کا تبصرہ