مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ہندوستانی ایئر فورس کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں.اطلاعات کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے کیا گیا، حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور ان کی تعداد 4 سے 5 تھی۔ہندوستانی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جبکہ اس دوران فورسز نے ایئربیس کو سیل کردیا۔ ڈی آئی جی بارڈرز کنور وجے پرتاپ سنگھ کے مطابق حملہ آوروں کے خلاف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی.
واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پاکستان اور ہندوستان کے سرحدی علاقے پٹھان کوٹ سے تقریبآ 10 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گورداسپور کے ایس پی پر حملہ کیا تھا اور انہیں زد و کوب کرنے کے بعد ان کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے تھے.
آپ کا تبصرہ